🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ مَا يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى لِلْمُؤْمِنِينَ .
اللہ تعالیٰ مومنین سے کیا فرمائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18439
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ؟". قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ: هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. يَا رَبَّنَا، فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا رَحْمَتَكَ وَعَفْوَكَ. فَيَقُولُ: فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ رَحْمَتِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم لوگ چاہو تو میں تمہیں یہ بتا دیتا ہوں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سب سے پہلے کیا فرمائے گا؟ اور وہ (یعنی اہل ایمان) سب سے پہلے کیا کہیں گے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مومنین سے یہ فرمائے گا: کیا تم میری بارگاہ میں حاضر ہونا چاہتے تھے؟ وہ لوگ جواب دیں گے: جی ہاں! اے ہمارے پروردگار! پروردگار فرمائے گا: کیوں؟ وہ لوگ کہیں گے: ہمیں تیری رحمت اور تیری معافی کی امید تھی، تو پروردگار فرمائے گا: میری رحمت تمہارے لئے واجب ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18439]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (94/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21567»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں