الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ شَفَاعَةِ الْوِلْدَانِ .
بچوں کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18551
عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ شُفْعَةَ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" يَقُولُ لِلْوِلْدَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ، فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا، يَدْخُلُ آبَاؤُنَا وَأُمَّهَاتُنَا [ قَالَ: فَيَأْتُونَ ] ؟ قَالَ: فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَا لِي أَرَاهُمْ مُحْبَنْطِئِينَ، ادْخُلُوا الْجَنَّةَ". قَالَ:" فَيَقُولُونَ: يَا رَبِّ، آبَاؤُنَا [ وَأُمَّهَاتِنَا ] ؟! قَالَ: فَيَقُولُ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شُرَحْبِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْأَوْلَادِ وَوَفَاتِهِمْ، وَفِيمَنِ احْتَسَبَهُمْ فِي كِتَابِ الْجَنَائِزِ، وَتَرْبِيَةِ الْأَوْلَادِ وَالْأَيْتَامِ فِي كِتَابِ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
شرحبیل بن شفعہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن بچوں سے کہا: جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ! تو وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! (ہم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوں گے) جب تک ہمارے آباء اور مائیں داخل نہیں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا وجہ ہے؟ میں ان کو دیکھ رہا ہوں کہ یہ رکے ہوئے ہیں (پھر وہ ان سے فرمائے گا:) تم جنت میں داخل ہو جاؤ! تو وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہمارے آباء اور ہماری مائیں، تو پروردگار فرمائے گا: تم اور تمہارے آباء (اور تمہاری مائیں) جنت میں داخل ہو جاؤ۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شرحبیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اولاد اور اُن کی وفات کے بارے میں اور ان کے حوالے سے ثواب کی امید رکھنے کے بارے میں احادیث، کتاب الجنائز میں گزر چکی ہیں، جبکہ اولاد اور یتیموں کی تربیت کرنے سے متعلق باب میں، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18551]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (105/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16523»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح