🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18593
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِي النَّارِ حَيَّاتٍ كَأَمْثَالِ أَعْنَاقِ الْبُخْتِ، تَلْسَعُ إِحْدَاهُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حُمُوَّهَا سَبْعِينَ خَرِيفًا، وَإِنَّ فِي النَّارِ عَقَارِبَ كَأَمْثَالِ الْعَقَارِبِ الْمُوَكَّفَةِ، تَلْسَعُ إِحْدَاهُنَّ اللَّسْعَةَ فَيَجِدُ حُمُوَّهَا أَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم میں ایسے سانپ ہیں، جو بختی اونٹوں کی گردنوں کی مانند ہیں، اُن میں سے اگر کوئی ایک ڈنگ مارے گا تو آدمی اُس کی شدت ستر سال تک محسوس کرے گا، اور جہنم میں ایسے بچھو ہیں، جو چادر والے بچھوؤں (یا خچروں) کی مانند ہیں، ان میں سے کوئی ایک ڈنک مارے گا تو آدمی اس کی تپش چالیس سال تک محسوس کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18593]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (191/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8704»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18594
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُمْرُ الذُّبَابِ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً، وَالذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مکھی کی عمر چالیس دن ہوتی ہے اور شہد کی مکھی کے علاوہ سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18594]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18595
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُحَمَّدٍ بْنَ حَازِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی، صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن محمد بن حازم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18595]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11058)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18596
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"الذَّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلِ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيُّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی، صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے۔۔۔۔۔“ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، طبرانی کی بعض اسانید کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18596]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3498) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13436)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18597
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الضُّعَفَاءِ وَفِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُحْتَجُّ بِمَا وَافَقَ فِيهِ الثِّقَاتِ، وَيُتْرَكُ مَا انْفَرَدَ بِهِ بَعْدَ أَنِ اسْتَخَرْتُ اللَّهَ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ وَافَقَهُ الثِّقَاتُ فِي أَصْلِ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب مکھیاں جہنم میں جائیں گی، صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الضعفاء“ میں بھی کیا ہے اور کتاب ”الثقات“ میں بھی کیا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: اس کے ذریعے ان روایات میں استدلال کیا جائے گا، جن میں اس نے ثقہ راویوں کی موافقت کی ہو اور یہ ان روایات کے حوالے سے متروک ہو گا جن کو نقل کرنے میں یہ منفرد ہو، میں نے یہ رائے اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے استخارہ کرنے کے بعد اختیار کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، اس روایت کی اصل میں ثقہ راویوں نے اس کی موافقت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10487)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18598
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُنَبِّهٍ - رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُنْشِئُ اللَّهُ - [ عَزَّ وَجَلَّ ] - سَحَابَةً لِأَهْلِ النَّارِ سَوْدَاءَ مُظْلِمَةً فَيُقَالُ: يَا أَهْلَ النَّارِ، أَيَّ شَيْءٍ تَطْلُبُونَ؟ فَيَذْكُرُونَ بِهَا سَحَابَةَ الدُّنْيَا، فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا، الشَّرَابَ. فَيُمْطِرُهُمْ أَغْلَالًا [ تَزِيدُ فِي أَغْلَالِهِمْ ] ، وَسَلَاسِلَ فِي سَلَاسِلِهِمْ، وَجَمْرًا يُلْهِبُ عَلَيْهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ فِيهِ ضَعْفٌ قَلِيلٌ وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
یعلیٰ بن منبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اہل جہنم کے لیے سیاہ تاریک بادل پیدا کرے گا، تو یہ کہا: جائے گا: اے اہل جہنم! تم کس چیز کی طلب رکھتے ہو؟ تو وہ بادل دیکھ کر اہل جہنم کو دنیا کا بادل یاد آ جائے گا، وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم مشروب چاہتے ہیں، تو وہ بادل اُن پر طوقوں کی بارش نازل کرے گا، جس کے نتیجے میں ان کے طوقوں میں اضافہ ہو جائے گا اور ان پر مزید بیڑیاں اور مزید شعلے نازل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن میں تھوڑا سا ضعف پایا جاتا ہے اور ایسا راوی بھی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18598]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18599
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ نُورَانِ عَقِيرَانِ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورج اور چاند جہنم میں دو ایسے نور ہوں گے جن کی کونچیں کاٹ دی گئی ہوں (یعنی بے کار کر دیے گئے ہوں)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18599]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4116)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں