الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِيمَنْ فِي كِبْرِهِ يَدْخُلُ النَّارَ .
اس کا بیان، کہ کتنی بڑی (تعداد) جہنم میں داخل ہو گی
حدیث نمبر: 18621
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِآدَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: قُمْ فَجَهِّزْ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ تِسْعَمِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ إِلَى النَّارِ، وَوَاحِدًا إِلَى الْجَنَّةِ". فَبَكَى أَصْحَابُهُ وَبَكَوْا، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْفَعُوا رُءُوسَكُمْ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أُمَّتِي فِي الْأُمَمِ إِلَّا كَالشَّعْرَةِ الْبَيْضَاءِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَسْوَدِ". فَخَفَّفَ ذَلِكَ عَنْهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سیدنا آدم علیہ السلام سے یہ فرمائے گا: تم اُٹھو اور اپنی ذریت میں سے نو سو ننانوے افراد کو جہنم کی طرف بھجوا دو! اور ایک فرد کو جنت کی طرف بھجواؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رونے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: ”اپنے سر اٹھاؤ! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دیگر امتوں کے مقابلے میں، میری امت کی مثال یوں ہے، جیسے سیاہ بیل کی کھال پر، سفید بال موجود ہو“ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو اس سے لوگوں کی طبیعت سنبھلی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18621]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18621]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 18622
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْعَثُ مُنَادِيًا يُنَادِي: يَا آدَمُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَأْمُرُكَ أَنْ تَبْعَثَ بَعْثًا مِنْ ذُرِّيَّتِكَ إِلَى النَّارِ، فَيَقُولُ آدَمُ: يَا رَبِّ، وَمِنْ كَمْ؟" قَالَ:" فَيُقَالُ لَهُ: مِنْ كُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَنْ هَذَا النَّاجِي مِنَّا بَعْدَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ؟ مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلَّا كَالشَّامَةِ فِي صَدْرِ الْبَعِيرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک منادی کو بھیجے گا جو یہ اعلان کرے گا: اے سیدنا آدم! اللہ تعالیٰ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی ذریت میں سے مخصوص لوگوں کو جہنم کی طرف بھجوا دیں، سیدنا آدم علیہ السلام دریافت کریں گے: اے میرے پروردگار! کتنے لوگوں کو؟ تو ان سے کہا: جائے گا: ہر ایک سو میں سے ننانوے لوگوں کو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے بعد ہم میں سے کون نجات پائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ دیگر لوگوں کے مقابلے میں تمہاری مثال یوں ہے جیسے اونٹ کے سینے پر تل ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18622]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18622]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5124) اخرجه احمد فى المسند (388/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3668»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18623
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ وَأَصْحَابُهُ عِنْدَهُ:" يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ" إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ أَيَّ يَوْمٍ ذَلِكَ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" ذَاكَ يَوْمَ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا آدَمُ، قُمْ فَابْعَثْ بَعْثًا إِلَى النَّارِ، فَيَقُولُ: وَمَا بَعْثُ النَّارِ؟ فَيَقُولُ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى النَّارِ، وَوَاحِدٌ إِلَى الْجَنَّةِ". فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا رُبْعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ". ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا شَطْرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْمَلُوا وَبَشِّرُوا، فَإِنَّكُمْ بَيْنَ خَلِيقَتَيْنِ لَمْ يَكُونَا مَعَ أَحَدٍ إِلَّا كَثَّرَتَاهُ: يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَإِنَّمَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ - أَوْ قَالَ: الْأُمَمِ - كَالشَّامَةِ فِي جَنْبِ الْبَعِيرِ، أَوْ كَالرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الدَّابَّةِ، إِنَّمَا أُمَّتِي جُزْءٌ مِنْ أَلْفِ جُزْءٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی، آپ کے اصحاب اس وقت آپ کے پاس موجود تھے (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو بے شک قیامت کا زلزلہ بڑی چیز ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آیت کے آخر تک تلاوت کیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ وہ کیسا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ایک ایسا دن ہو گا، جس میں اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! اٹھو اور مخصوص لوگوں کو جہنم کی طرف بھیج دو! وہ دریافت کریں گے: کتنے مخصوص لوگ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے لوگ جہنم کی طرف جائیں گے اور ایک فرد جنت کی طرف جائے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: حاضرین پر یہ بات بہت گراں گزری تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ تم لوگ اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہو گے، مجھے یہ امید ہے کہ تم لوگ اہل جنت کا ایک تہائی حصہ ہو گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ امید ہے کہ تم اہل جنت کا نصف ہو گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ عمل کرو اور یہ خوشخبری حاصل کرو! کہ تم لوگ دو قسم کی مخلوق کے درمیان ہو، وہ جس کسی کے ساتھ ملیں گے اسے تعداد میں زیادہ کر دیں گے، وہ یاجوج ماجوج ہیں، دوسرے لوگوں کے مقابلے میں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) دیگر امتوں کے مقابلے میں تمہاری مثال یوں ہے جیسے اونٹ کے پہلو پر تل ہوتا ہے، یا جیسے جانور کے بازو پر اُبھرا ہوا نشان ہوتا ہے، بیشک میری اُمت ایک ہزار اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18623]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18623]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3497)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18624
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: نَزَلَتْ:" يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ" إِلَى قَوْلِهِ:" عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ" عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ فَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ حَتَّى ثَابَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ:" أَتَدْرُونَ أَيَّ يَوْمٍ هَذَا؟ يَوْمَ يَقُولُ اللَّهُ لِآدَمَ: قُمْ فَابْعَثْ بَعْثًا إِلَى النَّارِ مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى النَّارِ، وَوَاحِدٌ إِلَى الْجَنَّةِ". فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلَّا كَالشَّامَةِ فِي جَنْبِ الْبَعِيرِ، أَوْ كَالرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الدَّابَّةِ، إِنَّ مَعَكُمْ لَخَلِيقَتَيْنِ مَا كَانَتَا فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا كَثَّرَتَاهُ: يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، وَمَنْ هَلَكَ مِنْ كَفَرَةِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”لیکن اللہ تعالیٰ کا عذاب شدید ہو گا۔“ یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک سفر کے دوران نازل ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز بلند کی، یہاں تک کہ آپ کے اصحاب آپ کے اردگرد اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ وہ کیسا دن ہو گا؟ اُس دن اللہ تعالیٰ سیدنا آدم علیہ السلام سے یہ فرمائے گا: تم اُٹھو اور ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے لوگوں کو جہنم کی طرف بھیج دو اور ایک فرد کو جنت کی طرف بھیجو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کو اس سے بڑی پریشانی ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ٹھیک رہو، میانہ روی اختیار کرو اور یہ خوشخبری حاصل کرو! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دیگر لوگوں کے مقابلے میں تمہاری مثال یوں ہے، جیسے اونٹ کے پہلو پر تل ہوتا ہے، یا کسی جانور کے بازو پر ابھرا ہوا نشان ہوتا ہے، تمہارے ساتھ دو قسم کی مخلوق ایسی ہے کہ وہ جس کسی کے ساتھ ملیں گے، اُسے تعداد میں زیادہ کر دیں گے، وہ یاجوج ماجوج ہیں اور جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے وہ کافر ہیں جو ہلاک ہو چکے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18624]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ صِفَةِ أَهْلِ النَّارِ/حدیث: 18624]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3122)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح