الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُهُ " . قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ: " لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ .
جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18640
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَنَّةِ، فَقَالَ:" مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَحْيَا فِيهَا وَلَا يَمُوتُ، وَيَنْعَمُ فِيهَا وَلَا يَبْأَسُ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ:" لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنت میں داخل ہو گا وہ اُس میں زندہ رہے گا اسے موت نہیں آئے گی، وہ نعمتوں میں رہے گا، وہ مایوس نہیں ہو گا، اس کے کپڑے بوسیدہ نہیں ہوں گے، اس کی جوانی ختم نہیں ہو گی۔“ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس کی تعمیر کس چیز سے ہوئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے اور اس کی مٹی زعفران کی ہے اور اس کی کنکریاں موتیوں اور یاقوت کی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جس کے رجال کو امام ترمذی نے حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18640]
یہ روایت امام طبرانی نے ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جس کے رجال کو امام ترمذی نے حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18640]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18641
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَلَقَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْجَنَّةَ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جنت کو یوں بنایا ہے کہ ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18641]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3507)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 18642
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَحَائِطُ الْجَنَّةِ لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ وَقَالَ لَهَا: تَكَلَّمِي، فَقَالَتْ: قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ، فَقَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: طُوبَاكِ مَنْزِلَ الْمُلُوكِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ جَنَّةَ عَدْنٍ بِيَدِهِ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَأَبُو سَعِيدٍ لَا يَقُولُ هَذَا إِلَّا بِتَوْقِيفٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جنت کی دیواروں میں ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے، پروردگار نے اس سے فرمایا: تم کلام کرو! تو اس نے یہ کہا: ”تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے“ فرشتوں نے کہا: تمہارے لئے مبارکباد ہے کہ تم بادشاہوں کے رہنے کی جگہ ہو!“۔
یہ روایت امام بزار نے ”مرفوع“ اور ”موقوف“ (یعنی دونوں طرح سے) نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا ہے کہ اس کی ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے۔۔۔۔۔“ باقی روایت حسب سابق ہے۔ ”موقوف“ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یہ بات صرف اسی وقت بیان کر سکتے ہیں، جب انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18642]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3508)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18643
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ بَيْضَاءَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ: أَبُو الْمِقْدَامِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو سفید بنایا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18643]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18643]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3510)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً