الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ كَيْفَ يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ؟
اہل جنت، جنت میں کیسے داخل ہوں گے؟
حدیث نمبر: 18655
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا، مُرْدًا، مُكَحَّلِينَ، بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً"
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: یا شاید انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا، اُن کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18655]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (243/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21601»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 18656
وَفِي رِوَايَةِ" يُبْعَثُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُرْدًا مُرْدًا مُكَحَّلِينَ بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةٍ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى حَسَنٌ مُتَّصِلٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”قیامت کے دن جب اہل ایمان کو زندہ کیا جائے گا تو اُن کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے ہوں گے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور پہلی روایت کی سند حسن اور متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18656]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (232/5)»
الحكم على الحديث:
إسناد الرواية الأولى حسن متصل
حدیث نمبر: 18657
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا، مُرْدًا، مُكَحَّلِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہوں گے تو اُن کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا اور ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18657]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18657]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1164)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1118، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 18658
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا، مُرْدًا، بِيضًا، جُعْدًا، مُكَحَّلِينَ، أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ، وَهُمْ عَلَى خَلْقِ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعَةِ أَذْرُعٍ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت، جب جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا، وہ سفید رنگ کے ہوں گے، ان کے بال گھنگریالے ہوں گے، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تینتیس سال کی عمر کے ہوں گے اور ان کی جسامت سیدنا آدم علیہ السلام کی جسامت کی طرح، لمبائی میں ساٹھ ذراع اور چوڑائی میں سات ذراع ہو گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18658]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (808)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5418، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18659
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَكَّ أَبُو خَيْثَمَةَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ مَاتَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا يُرَدُّونَ إِلَى سِتِّينَ سَنَةً فِي الْجَنَّةِ، لَا يَزِيدُونَ عَلَيْهَا أَبَدًا، وَكَذَلِكَ أَهْلُ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ مُخَالِفٌ لِلثِّقَاتِ فِيمَا رَوَوْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل دنیا میں سے جو شخص کمسنی میں یا بڑی عمر میں مرے گا، جنت میں اُس کی عمر ساٹھ سال کر دی جائے گی، اُس کی عمر اس سے زیادہ کبھی نہیں ہو گی، اور اہل جہنم کا معاملہ بھی اسی طرح ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور یہ روایت ثقہ راویوں کی نقل کردہ روایت کے برخلاف ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18659]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور یہ روایت ثقہ راویوں کی نقل کردہ روایت کے برخلاف ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18659]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1405)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4625، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7826، 7942»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف