الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ أَوَّلِ طَعَامِ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
اہل جنت کا پہلا کھانا
حدیث نمبر: 18726
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا أَوَّلُ مَا يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلُوا؟ قَالَ:" أَوَّلُ مَا يَأْكُلُونَ كَبِدُ الْحُوتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ بَهْرَامٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیں کہ اہل جنت جب اس میں داخل ہو جائیں گے تو وہ سب سے پہلے کیا کھائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو چیز سب سے پہلے کھائیں گے، وہ مچھلی کا جگر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسماعیل بن بہرام کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18726]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسماعیل بن بہرام کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8208)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح