🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

35. بَابُ كَيْفَ يَصِيرُ لَوْنُ الْأَسْوَدِ فِي الْجَنَّةِ .
جنت میں سیاہ رنگ کیسا ہو جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18768
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْ وَاسْتَفْهِمْ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُضِّلْتُمْ عَلَيْنَا بِالصُّوَرِ، وَالْأَلْوَانِ، وَالنُّبُوَّةِ، أَفَرَأَيْتَ إِنْ آمَنْتُ بِمِثْلِ مَا آمَنْتَ بِهِ، وَعَمِلْتُ بِمِثْلِ مَا عَمِلْتَ بِهِ ; إِنِّي لَكَائِنٌ مَعَكَ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيُرَى بَيَاضُ الْأَسْوَدِ فِي الْجَنَّةِ مِنْ مَسِيرَةِ أَلْفِ عَامٍ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ كُتِبَ لَهُ بِهَا عَهْدٌ عِنْدَ اللَّهِ، وَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ كُتِبَ لَهُ بِهَا مِائَةُ أَلْفِ حَسَنَةٍ، وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفَ حَسَنَةٍ". فَقَالَ رَجُلٌ: كَيْفَ نَهْلِكُ بَعْدَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالْعَمَلِ لَوْ وُضِعَ عَلَى جَبَلٍ لَأَثْقَلَهُ، فَتَقُومُ النِّعْمَةُ مِنْ نِعَمِ اللَّهِ فَتَكَادُ تَسْتَنْفِدُ ذَلِكَ كُلَّهُ إِلَّا أَنْ يَتَطَاوَلَ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ، وَنَزَلَتْ [ هَذِهِ السُّورَةُ ] : هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا، إِلَى قَوْلِهِ: نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا". قَالَ الْحَبَشِيُّ: وَإِنَّ عَيْنِي لَتَرَيَا عَيْنَكَ فِي الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ". فَاسْتَبْكَى الْحَبَشِيُّ حَتَّى فَاضَتْ نَفْسُهُ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُدَلِّيهِ فِي حُفْرَتِهِ بِيَدِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حبشہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ سے سوال کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم سوال کرو اور فہم حاصل کرو! اس نے کہا: یا رسول اللہ! آپ لوگوں کو ہم (سیاہ فام لوگوں) پر شکل و صورت، رنگت اور نبوت کے حوالے سے فضیلت عطا کی گئی ہے، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں بھی اسی طرح ایمان لے آتا ہوں، جس طرح آپ ایمان رکھتے ہیں اور میں اس طرح عمل کرتا ہوں، جس طرح آپ عمل کرتے ہیں، تو کیا میں جنت میں آپ کے ساتھ ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جنت میں سیاہ فام شخص کی سفیدی ایک ہزار سال کے فاصلے سے نظر آئے گی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لا الہ الا اللہ پڑھ لے گا، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی وجہ سے اُس کے لئے ایک عہد نوٹ کر لیا جائے گا اور جو شخص سبحان اللہ و بحمدہ پڑھ لے گا، اس کی وجہ سے اس کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں نوٹ کی جائیں گی۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کے بعد ہم کیسے ہلاک ہو سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص ایسا عمل لے کر آئے گا کہ اگر اسے کسی پہاڑ پر رکھا جائے، تو وہ اس کو بھی بوجھل محسوس ہو، پھر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت کھڑی ہو گی، اور تقریباً اس سارے اعمال کو ختم کر دے گی، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے ذریعے فضل کر دے، پھر یہ سورت نازل ہوئی: ”کیا انسان پر ایسا زمانہ نہیں آیا جب وہ کوئی ایسی چیز نہیں تھا جس کا ذکر کیا جاتا۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”نعمتوں اور بڑی بادشاہی۔“ اس حبشی شخص نے کہا: کیا جنت میں میری آنکھیں آپ کی آنکھوں کو دیکھیں گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو وہ حبشی شخص رونے لگا، یہاں تک کہ اس کا انتقال ہو گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اُسے قبر میں اتارا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18768]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13595، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں