الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
638. إذا صار أهل الجنة إلى الجنة وأهل النار إلى النار ....
جب اہل جنت جنت میں چلے جائیں گے اور اہل ....
حدیث نمبر: 636
«إذا صار أهل الجنة إلى الجنة وأهل النار إلى النار جيء بالموت حتى يجعل بين الجنة والنار ثم يذبح ثم ينادي مناد: يا أهل الجنة خلود لا موت، يا أهل النار خلود لا موت، فيزداد أهل الجنة فرحا إلى فرحهم، ويزداد أهل النار حزنا إلى حزنهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب اہل جنت جنت میں چلے جائیں گے اور اہل جہنم جہنم میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا یہاں تک کہ اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، پھر اسے ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر ایک پکارنے والا پکارے گا: اے اہل جنت! اب ہمیشہ رہنا ہے کوئی موت نہیں، اور اے اہل جہنم! اب ہمیشہ رہنا ہے کوئی موت نہیں۔ پس اہل جنت کی خوشی میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور اہل جہنم کے غم میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- أَدْ/حدیث: 636]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن ابن عمر. الضعيفة 2669.»
قال الشيخ الألباني: صحيح