🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2018. إن أول زمرة يدخلون الجنة على صورة القمر ليلة البدر ....
بیشک جو گروہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگا، ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2015
"إن أول زمرة يدخلون الجنة على صورة القمر ليلة البدر ثم الذين يلونهم على أشد كوكب دري في السماء إضاءة لا يبولون ولا يتغوطون ولا يتفلون ولا يتمخطون أمشاطهم الذهب ورشحهم المسك ومجامرهم الألوة وأزواجهم
الحور العين أخلاقهم على خلق رجل واحد على صورة أبيهم آدم ستون ذراعا في السماء"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک جو گروہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگا، ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتے ہوں گے، پھر جو لوگ ان کے بعد ہوں گے وہ آسمان میں سب سے زیادہ چمکنے والے روشن ستارے کی طرح ہوں گے۔ وہ نہ پیشاب کریں گے، نہ پاخانہ کریں گے، نہ تھوکیں گے اور نہ ان کی ناک سے رینٹ بہے گا۔ ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، ان کا پسینہ کستوری کی خوشبو ہوگا، ان کی انگیٹھیوں کا ایندھن عود (خوشبودار لکڑی) ہوگا اور ان کی بیویاں موٹی آنکھوں والی حوریں ہوں گی۔ ان سب کے اخلاق ایک ہی شخص کے اخلاق جیسے ہوں گے، اور وہ سب اپنے باپ آدم علیہ السلام کی صورت پر آسمان کی طرف ساٹھ ہاتھ لمبے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ا/حدیث: 2015]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1957.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں