🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2569. أول زمرة تدخل الجنة على صورة القمر ليلة البدر والذين ....
جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ چودھویں رات کے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2565
"أول زمرة تدخل الجنة على صورة القمر ليلة البدر والذين على أثرهم كأشد كوكب دري في السماء إضاءة قلوبهم على قلب رجل واحد لا اختلاف بينهم ولا تباغض ولا تحاسد لكل امرئ منهم زوجتان كل واحدة منهما يرى مخ سوقها من وراء
لحمها من الحسن يسبحون الله بكرة وعشيا لايسقمون ولا يمتخطون ولا يبصقون آنيتهم الذهب والفضة وأمشاطهم الذهب ووقود مجامرهم الألوة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ چودھویں رات کے چاند کی صورت میں ہوگا، اور جو لوگ ان کے پیچھے آئیں گے وہ آسمان میں چمکنے والے سب سے روشن ستارے کی مانند ہوں گے۔ ان سب کے دل ایک آدمی کے دل کی طرح ہوں گے، ان کے درمیان کوئی اختلاف، بغض اور حسد نہیں ہوگا۔ ان میں سے ہر شخص کی دو بیویاں ہوں گی، ان کی خوبصورتی کا یہ عالم ہوگا کہ گوشت کے پار سے ان کی پنڈلیوں کا گودا نظر آ رہا ہوگا۔ وہ صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں گے۔ وہ نہ بیمار ہوں گے، نہ ناک سنکیں گے اور نہ تھوکیں گے۔ ان کے برتن سونے اور چاندی کے ہوں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اور ان کی انگیٹھیوں کا ایندھن (خوشبودار) عود ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- اهْ/حدیث: 2565]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1957.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں