🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2749. أيها الناس إن الله طيب لا يقبل إلا طيبا وإن ....
اے لوگو! بے شک اللہ پاک ہے اور وہ پاک ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2744
«أيها الناس إن الله طيب لا يقبل إلا طيبا وإن الله أمر المؤمنين بما أمر به المرسلين فقال: {يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحاً إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ} وقال: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ}. ثم ذكر الرجل يطيل السفر أشعث أغبر يمد يديه إلى السماء: يا رب يا رب! ومطعمه حرام ومشربه حرام وملبسه حرام وغذي بالحرام فأنى يستجاب لذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! بے شک اللہ پاک ہے اور وہ پاک چیز کے سوا کچھ قبول نہیں فرماتا، اور بلاشبہ اللہ نے مومنوں کو بھی اسی بات کا حکم دیا ہے جس کا اس نے رسولوں کو حکم دیا، چنانچہ اس نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ﴾ ”اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ اور نیک عمل کرو، یقیناً تم جو کچھ کرتے ہو میں اسے بخوبی جاننے والا ہوں۔“ [سورة المؤمنون: 51] اور اس نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ﴾ ”اے ایمان والو! ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تمہیں رزق کے طور پر دی ہیں۔“ [سورة البقرة: 172] پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے، اس کے بال بکھرے ہوئے اور جسم غبار آلود ہوتا ہے، وہ آسمان کی طرف اپنے ہاتھ پھیلا کر کہتا ہے: اے میرے رب! اے میرے رب! حالانکہ اس کا کھانا حرام کا ہوتا ہے، اس کا پینا حرام کا ہوتا ہے، اس کا لباس حرام کا ہوتا ہے اور اس کی غذا حرام کی ہوتی ہے، تو بھلا ایسے شخص کی دعا کیسے قبول ہو سکتی ہے!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- اهْ/حدیث: 2744]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم م ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 1136: الدارمي.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں