🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4475. كانت بنوإسرائيل يغتسلون عراة ينظر بعضهم إلى بعض وكان موسى ....
بنی اسرائیل ننگے ہو کر ایک ساتھ نہایا کرتے تھے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4467
«كانت بنوإسرائيل يغتسلون عراة ينظر بعضهم إلى بعض وكان موسى عليه السلام يغتسل وحده فقالوا: والله ما يمنع موسى أن يغتسل معنا إلا أنه آدر فذهب مرة يغتسل فوضع ثوبه على حجر ففر الحجر بثوبه فجمح موسى في أثره يقول: ثوبي يا حجر ثوبي يا حجر حتى نظرت بنوإسرائيل إلى موسى فقالوا: والله ما بموسى من بأس وأخذ ثوبه فطفق بالحجر ضربا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بنی اسرائیل ننگے ہو کر ایک ساتھ نہایا کرتے تھے اور ایک دوسرے کو دیکھتے تھے، جبکہ موسیٰ علیہ السلام اکیلے نہایا کرتے تھے۔ تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! موسیٰ کو ہمارے ساتھ نہانے سے صرف اس بات نے روکا ہے کہ وہ خصیتین کے ورم کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ایک دن موسیٰ علیہ السلام نہانے گئے تو اپنا کپڑا ایک پتھر پر رکھ دیا، پتھر ان کا کپڑا لے کر بھاگ کھڑا ہوا۔ موسیٰ علیہ السلام اس کے پیچھے دوڑے اور کہتے جاتے: اے پتھر! میرا کپڑا دے، اے پتھر! میرا کپڑا دے۔ یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ لیا تو کہا: اللہ کی قسم! موسیٰ میں کوئی عیب نہیں ہے۔ پھر انہوں نے اپنا کپڑا لے لیا اور پتھر کو مارنا شروع کر دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْكَافِ/حدیث: 4467]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 158.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں