🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4536. كل سلامى من الناس عليه صدقة كل يوم تطلع فيه ....
انسان کے جسم کے ہر جوڑ پر ہر اس دن ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4528
«كل سلامى من الناس عليه صدقة كل يوم تطلع فيه الشمس تعدل بين الاثنين صدقة وتعين الرجل على دابته فيحمل عليها أو ترفع له عليها متاعه صدقة والكلمة الطيبة صدقة وكل خطوة تخطوها إلى الصلاة صدقة ودل الطريق صدقة وتميط الأذى عن الطريق صدقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”انسان کے جسم کے ہر جوڑ پر ہر اس دن صدقہ ہے جس میں سورج طلوع ہو۔ دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے، کسی آدمی کی اس کی سواری پر مدد کرنا کہ اسے اس پر سوار کرا دو یا اس کا سامان اٹھا کر رکھ دو، یہ بھی صدقہ ہے، اچھی بات کہنا صدقہ ہے، نماز کی طرف اٹھایا گیا ہر قدم صدقہ ہے، راستہ بتانا صدقہ ہے، اور راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْكَافِ/حدیث: 4528]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي هريرة. الصحيحة 1025.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں