🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. بَابُ: مَنْ طَبَخَ فَلْيُكْثِرْ مَاءَهُ
باب: سالن پکاتے وقت شوربا میں پانی زیادہ کر دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3362
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ , عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِذَا عَمِلْتَ مَرَقَةً , فَأَكْثِرْ مَاءَهَا وَاغْتَرِفْ لِجِيرَانِكَ مِنْهَا".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم سالن پکاؤ تو اس میں شوربا بڑھا لو، اور اس میں سے ایک ایک چمچہ پڑوسیوں کو بھجوا دو۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3362]
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو شوربہ تیار کرے تو اس میں پانی زیادہ ڈال لیا کرو اور اس میں سے کچھ شوربہ اپنے پڑوسیوں کو دے دیا کرو۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3362]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البر 42 (2625)، سنن الترمذی/الأطعمة 30 (1833)، (تحفة الأشراف: 11951)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/161، 171)، سنن الدارمی/الأطعمة 37 (2124) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں