🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8157. يقي أحدكم وجهه حر جهنم ولو بتمرة ولو بشق تمرة ....
تم میں سے ہر شخص جہنم کی گرمی سے اپنے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8147
«يقي أحدكم وجهه حر جهنم ولو بتمرة ولو بشق تمرة فإن أحدكم لاقي الله وقائل له ما أقول لأحدكم: ألم أجعل لك سمعا وبصرا؟ فيقول: بلى فيقول: ألم أجعل لك مالا وولدا؟ فيقول: بلى فيقول: أين ما قدمت لنفسك؟ فينظر قدامه وبعده وعن يمينه وعن شماله ثم لا يجد شيئا يقي به وجهه حر جهنم ليق أحدكم وجهه النار ولو بشق تمرة فإن لم يجد فبكلمة طيبة فإني لا أخاف عليكم الفاقة فإن الله ناصركم ومعطيكم حتى تسير الظعينة فيما بين يثرب والحيرة وأكثر ما يخاف على مطيتها السرق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے ہر شخص جہنم کی گرمی سے اپنے چہرے کو بچائے، خواہ ایک کھجور دے کر ہو یا آدھی کھجور دے کر، کیونکہ تم میں سے ہر شخص اللہ سے ملاقات کرے گا اور اللہ اس سے وہی کچھ کہے گا جو میں تم میں سے کسی سے کہتا ہوں: کیا میں نے تجھے کان اور آنکھ نہیں دی تھی؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں۔ اللہ فرمائے گا: کیا میں نے تجھے مال اور اولاد نہیں دی تھی؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں۔ اللہ فرمائے گا: تو نے اپنے لیے آگے کیا بھیجا؟ وہ اپنے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں دیکھے گا تو اسے کوئی ایسی چیز نہیں ملے گی جس سے وہ اپنے چہرے کو جہنم کی گرمی سے بچا سکے۔ پس تم میں سے ہر شخص اپنے چہرے کو (جہنم کی) آگ سے بچائے خواہ آدھی کھجور دے کر ہو، اور اگر وہ (بھی) نہ پائے تو ایک اچھی بات کہہ کر (بچائے)۔ مجھے تم پر فقر و فاقہ کا خوف نہیں، کیونکہ اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں (نعمتیں) عطا کرے گا، یہاں تک کہ ایک عورت اکیلی یثرب سے حیرہ تک کا سفر کرے گی اور اس کی سواری کے بارے میں سب سے زیادہ خوف صرف چوری کا ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 8147]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن عدي بن حاتم. صحيح الترغيب 857.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں