🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8168. يلقى إبراهيم أباه آزر يوم القيامة وعلى وجه آزر قترة ....
ابراہیم علیہ السلام قیامت کے دن اپنے باپ آزر سے ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8158
«يلقى إبراهيم أباه آزر يوم القيامة وعلى وجه آزر قترة وغبرة فيقول له إبراهيم: ألم أقل لك لا تعصني؟ فيقول أبوه: فاليوم لا أعصيك فيقول إبراهيم: يا رب! إنك وعدتني أن لا تخزيني يوم يبعثون وأي خزي أخزى من أبي الأبعد؟ فيقول الله: إني حرمت الجنة على الكافرين فيقال: يا إبراهيم! انظر ما بين رجليك! فينظر فإذا هو بذيخ ملتطخ فيؤخذ بقوائمه فيلقى في النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ابراہیم علیہ السلام قیامت کے دن اپنے باپ آزر سے ملیں گے، آزر کے چہرے پر سیاہی اور گرد و غبار ہو گا، تو ابراہیم علیہ السلام اس سے کہیں گے: کیا میں نے تجھ سے نہیں کہا تھا کہ میری نافرمانی نہ کرنا؟ اس کا باپ کہے گا: آج میں تیری نافرمانی نہیں کروں گا۔ ابراہیم علیہ السلام عرض کریں گے: اے میرے رب! تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اٹھائے جانے کے دن مجھے رسوا نہیں کرے گا، اور اس سے بڑی رسوائی کیا ہو گی کہ میرا باپ سب سے دور (رحمت سے) ہو؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے جنت کافروں پر حرام کر دی ہے۔ پھر کہا جائے گا: اے ابراہیم! اپنے پاؤں کے نیچے دیکھو! تو وہ دیکھیں گے کہ وہاں ایک خون آلود لکڑبگا ہے، پس اسے اس کے پاؤں سے پکڑ کر آگ میں پھینک دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حَرْفُ الْيَاءِ/حدیث: 8158]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي هريرة. المشكاة 5538 [205 - 238] .»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں