الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. الأحنف بن قيس، عن الأسود بن سريع
احنف بن قیس کی سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 837
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: أَرْبَعَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُدْلُونَ بِحُجَّةٍ: أَصَمُّ لَا يَسْمَعُ، وَرَجُلٌ أَحْمَقُ، وَرَجُلٌ هَرِمٌ، وَمَنْ مَاتَ فِي الْفَتْرَةِ، فَأَمَّا الْأَصَمُّ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، جَاءَ وَالصِّبْيَانُ يَقْذِفُونِي بِالْبَعْرِ، وَأَمَّا الْهَرِمُ فَيَقُولُ: لَقَدْ جَاءَ الْإِسْلَامُ وَمَا أَعْقِلُ، وَأَمَّا الَّذِي مَاتَ فِي الْفَتْرَةِ فَيَقُولُ: رَبِّ مَا أَتَانِي رَسُولُكَ، فَيَأْخُذُ مَوَاثِيقَهُمْ لَيُطِيعُنَّهُ، فَيُرْسِلُ إِلَيْهِمْ رَسُولًا أَنِ ادْخُلُوا النَّارَ، قَالَ: فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ دَخَلُوهَا لَكَانَتْ عَلَيْهِمْ بَرْدًا وَسَلَامًا.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن چار قسم کے لوگ عذر پیش کریں گے: بہرا جو سن نہیں سکتا، عقل سے کورا آدمی، بوڑھا شخص، اور وہ جو دورِ فترت میں فوت ہوا۔ بہرا کہے گا: اے رب! اسلام آیا تو بچے مجھ پر مینگنیاں پھینک رہے تھے۔ بوڑھا کہے گا: اسلام آیا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں تھی۔ اور جو دورِ فترت میں فوت ہوا وہ کہے گا: اے رب! میرے پاس تیرا کوئی رسول نہیں آیا۔ اللہ تعالیٰ ان سے یہ عہد لے گا کہ وہ ضرور اطاعت کریں گے، پھر ان کی طرف ایک قاصد بھیجے گا کہ آگ میں داخل ہو جاؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر وہ اس میں داخل ہو جائیں تو وہ ان کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 837]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 287، حدیث 841»