الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. أبو أسماء مولى آل جعفر، عن أبي رافع
ابواسماء، آل جعفر کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 991
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ، ثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، مَوْلَى آلِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: سَيَكُونُ بَيْنَكَ وَبَيْنَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَمْرٌ قَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " نَعَمْ " قَالَ: أَنَا مِنْ بَيْنِ أَصْحَابِي؟ قَالَ: " نَعَمْ " قَالَ: فَأَنَا أَشْقَاهُمْ؟ قَالَ: " لَا، وَلَكِنْ إِذَا كَانَ ذَلِكَ فَارْدُدْهَا إِلَى مَأْمَنِهَا.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہارے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان ایک معاملہ پیش آئے گا۔“ انہوں نے عرض کیا: میں، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کیا: میرے سب ساتھیوں میں سے میرے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کیا: تو کیا میں ان میں سب سے زیادہ بدنصیب ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ جب ایسا ہو تو انہیں ان کی جائے امان میں واپس بھیج دینا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 991]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 332، حدیث 995»