🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. جابر بن أسامة الجهني
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1773
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: لَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ بِالسُّوقِ، فَسَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ أَيْنَ يُرِيدُ؟ قَالُوا: يَخُطُّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا، فَرَجَعْتُ فَإِذَا قَوْمِي قِيَامٌ، فَقُلْتُ: مَا لَكُمْ؟ قَالُوا: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدًا وَغَرَزَ فِي الْقِبْلَةِ خَشَبَةً أَقَامَهَا فِيهَا.
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بازار میں ہوئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تھے، تو میں نے صحابہ رسول اللہ سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: تمہاری قوم کے لیے مسجد کی حد بندی کرنے جا رہے ہیں، تو میں واپس آیا تو دیکھا کہ میری قوم کھڑی ہے، میں نے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے مسجد کی حد بندی کی اور قبلے میں ایک لکڑی گاڑ کر کھڑی کر دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1773]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 193، حدیث 1786»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1774
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، ثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: ذَهَبْتُ السُّوقَ فَلَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ فَسَأَلْتُهُمْ: أَيْنَ يُرِيدُ؟ فَقَالُوا: يَخُطُّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا فَرَجَعْتُ فَوَجَدْتُ قَوْمِي قِيَامًا، فَقُلْتُ: مَا شَأْنُكُمْ؟ فَقَالُوا: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدًا بِرِجْلِهِ وَغَرَزَ فِي الْقِبْلَةِ خَشَبَةً غَرَزَهَا فِيهِ.
زاد بعده في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عن معاذ بن عبد الله بن موسى التيمي، ثنا أسامة بن زيد) وهي زيادة خطأ والمثبت من النسخ الخطية
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بازار گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، تو میں نے ان سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: تمہاری قوم کے لیے مسجد کی حد بندی کرنے جا رہے ہیں، تو میں واپس آیا تو دیکھا کہ میری قوم کھڑی ہے، میں نے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں سے ہمارے لیے مسجد کی حد بندی کی اور قبلے میں ایک لکڑی گاڑ کر کھڑی کر دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1774]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 194، حدیث 1787»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں