الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. باب عامر الشعبي، عن جابر بن سمرة
عامر شعبی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1788
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ عَامِرٍ، وَعَنْ أَبِيهِ، قَالَا: سَمِعْنَا جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَا يَزَالُ هَذَا الْأَمْرُ قَائِمًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا قَالَ: وَقَصَّرَ بِكَلِمَةٍ لَمْ أَسْمَعْهَا، قَالَ: فَلَمَّا سَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ لِأَبِي سَمُرَةَ: مَا الْكَلِمَةُ الَّتِي قَصَّرَ بِهَا؟ قَالَ: " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
عامر (شعبی) اور داود اودی کے والد بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ معاملہ قائم رہے گا یہاں تک کہ بارہ امیر گزر جائیں“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات مختصر انداز میں فرمائی جو میں نہ سن سکا، تو جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہوئے تو میں نے اپنے والد سمرہ سے پوچھا: وہ کون سی بات تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختصر انداز میں فرمائی؟ فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1788]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 197، حدیث 1801»