🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. بَابُ: الْبَوْلِ إِلَى السُّتْرَةِ يَسْتَتِرُ بِهَا
باب: کسی چیز کو سامنے رکھ کر اس کی آڑ میں پیشاب کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 30
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ، قال: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ كَهَيْئَةِ الدَّرَقَةِ فَوَضَعَهَا ثُمَّ جَلَسَ خَلْفَهَا فَبَالَ إِلَيْهَا. فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: انْظُرُوا يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ، فَسَمِعَهُ، فَقَالَ:" أَوَ مَا عَلِمْتَ مَا أَصَابَ صَاحِبُ بَنِي إِسْرَائِيلَ، كَانُوا إِذَا أَصَابَهُمْ شَيْءٌ مِنَ الْبَوْلِ قَرَضُوهُ بِالْمَقَارِيضِ فَنَهَاهُمْ صَاحِبُهُمْ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ".
عبدالرحمٰن بن حسنہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ کے ہاتھ میں ڈھال کی طرح کوئی چیز تھی، تو آپ نے اسے رکھا، پھر اس کے پیچھے بیٹھے، اور اس کی طرف منہ کر کے پیشاب کیا، اس پر لوگوں نے کہا: ان کو دیکھو! یہ عورت کی طرح پیشاب کر رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا: ”کیا تمہیں اس چیز کی خبر نہیں جو بنی اسرائیل کے ایک شخص کو پیش آئی، انہیں جب پیشاب میں سے کچھ لگ جاتا تو اسے قینچی سے کاٹ ڈالتے تھے، تو ان کے ایک شخص نے انہیں (ایسا کرنے سے) روکا، چنانچہ اس کی وجہ سے وہ اپنی قبر میں عذاب دیا گیا“۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 30]
حضرت عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جب کہ آپ کے ہاتھ میں ڈھال جیسی کوئی چیز تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نیچے رکھا اور اس کی اوٹ میں بیٹھ کر پیشاب کیا۔ لوگوں میں سے ایک شخص کہنے لگا: ”دیکھو! آپ اس طرح پیشاب کر رہے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بات سن لی اور فرمایا: ”کیا تجھے علم نہیں کہ بنی اسرائیل کے ایک شخص کو کیا سزا ملی تھی؟ انہیں جب پیشاب لگ جاتا تو وہ قینچی سے (اتنا کپڑا) کاٹتے تھے، چنانچہ ان کے ساتھی نے انہیں روکا تو اسے قبر میں عذاب دیا گیا۔“ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 30]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 11 (22)، سنن ابن ماجہ/فیہ 26 (346)، (تحفة الأشراف: 9693)، مسند احمد 4/196 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (22) ابن ماجه (346) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 321

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں