الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
152. أنس بن مالك عن جرير
انس بن مالک کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2205
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: صَحِبْتُ جَرِيرًا فَكَانَ يَخْدُمُنِي " وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ أَنَسٍ، وَقَالَ جَرِيرٌ: " إِنِّي رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا لَا أَرَى أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَكْرَمْتُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا تو وہ میری خدمت کیا کرتے تھے، حالانکہ وہ انس سے عمر میں بڑے تھے۔ اور سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے انصار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا سلوک کرتے دیکھا کہ ان میں سے کسی کو دیکھتا تو اس کی تکریم کیے بغیر نہ رہتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2205]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 293، حدیث 2218»