🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. أم أنيس بنت الحسن بن علي عن أبيها
ام انیس بنت حسن بن علی کی اپنے والد سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2740
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الطَّحَّانُ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا شَيْبَانُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَطَّافٍ، عَنْ أُمِّ أُنَيْسٍ بِنْتِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ أَبِيهَا، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّ اللهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ؟ قَالَ: إِنَّ هَذَا لَمِنْ مَكْتُومٍ، وَلَوْلَا أَنَّكُمْ سَأَلْتُمُونِي عَنْهُ مَا أَخْبَرْتُكُمْ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكَّلَ بِي مَلَكَيْنِ، لَا أُذْكَرُ عِنْدَ عَبْدٍ مُسْلِمٍ فَيُصَلِّي عَلَيَّ إِلَّا قَالَ ذَانِكَ الْمَلَكَانِ: غَفَرَ اللهُ لَكَ، وَقَالَ اللهُ وَمَلَائِكَتُهُ جَوَابًا لِذَيْنِكَ الْمَلَكَيْنِ: آمِينَ، وَلَا يُصَلِّي عَلَيَّ أَحَدٌ إِلَّا قَالَ ذَانِكَ الْمَلَكَانِ: غَفَرَ اللهُ لَكَ، وَقَالَ اللهُ وَمَلَائِكَتُهُ جَوَابًا لِذَيْنِكَ الْمَلَكَيْنِ: آمِينَ.
سیدہ ام انیس بنت الحسن بن علی رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتی ہیں، فرماتے ہیں: صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہمیں اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں بتائیں: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں“ [سورۃ الاحزاب: 56] ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک پوشیدہ بات ہے، اگر تم مجھ سے اس کے بارے میں نہ پوچھتے تو میں تمہیں نہ بتاتا، اللہ عزوجل نے میرے ساتھ دو فرشتے مقرر کیے ہیں، جس مسلمان بندے کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود بھیجے تو وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں: اللہ تمہیں بخش دے، اور اللہ اور اس کے فرشتے ان دونوں فرشتوں کے جواب میں کہتے ہیں: آمین، اور کوئی مجھ پر درود نہیں بھیجتا مگر وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں: اللہ تمہیں بخش دے، اور اللہ اور اس کے فرشتے ان دونوں فرشتوں کے جواب میں کہتے ہیں: آمین۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2740]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 89، حدیث 2753»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں