🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. أبو جميلة عن الحسن بن علي رضي الله عنهما
ابوجمیلہ کی سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2748
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ قُتِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اسْتُخْلِفَ، فَبَيْنَمَا هُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ إِذْ وَثَبَ عَلَيْهِ رَجُلٌ، فَطَعَنَهُ بِخِنْجَرٍ فِي وَرِكِهِ، فَتَمَرَّضَ مِنْهَا أَشْهُرًا، ثُمَّ قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ، فَقَالَ: " يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ اتَّقُوا اللهَ فِينَا، فَإِنَّا أُمَرَاؤُكُمْ وَضِيفَانُكُمْ، وَنَحْنُ أَهْلُ الْبَيْتِ الَّذِي قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا. فَمَا زَالَ يَوْمَئِذٍ يَتَكَلَّمُ حَتَّى مَا يُرَى فِي الْمَسْجِدِ إِلَّا بَاكِيًا.
ابوجمیلہ کہتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا، تو ایک بار وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک شخص ان پر جھپٹا اور خنجر سے ان کی ران (کولہے) میں وار کیا، تو وہ کئی مہینے اس کی وجہ سے بیمار رہے۔ پھر وہ منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دینے لگے اور فرمایا: ”اے اہلِ عراق! ہمارے بارے میں اللہ سے ڈرو، ہم تمہارے حکمران اور تمہارے مہمان ہیں، اور ہم وہی اہل بیت ہیں جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے فرمایا: ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے اہل بیت! تم سے ہر قسم کی گندگی دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے“ [سورۃ الاحزاب: 33] ۔“ وہ اس دن مسلسل بولتے رہے یہاں تک کہ مسجد میں کوئی ایسا شخص نظر نہ آیا جو رو نہ رہا ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2748]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 93، حدیث 2761»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں