الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
206. حسيل بن خارجة الأشجعي
سیدنا حسیل بن خارجہ اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3555
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُوَيِّصَةَ الْحَارِثِيِّ، عَنْ مَعْنِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ حُسَيْلِ بْنِ خَارِجَةَ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي جَلَبٍ أَبِيعُهُ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَجْعَلُ لَكَ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى أَنْ تَدُلَّ أَصْحَابِي هَؤُلَاءِ عَلَى طَرِيقِ خَيْبَرَ، فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَفَتَحَهَا جِئْتُ، فَأَعْطَانِي الْعِشْرِينَ ثُمَّ أَسْلَمْتُ.
سیدنا حسیل بن خارجہ اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ میں کچھ مویشی بیچنے کے لیے آیا تو مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں کھجور کے بیس صاع دیتا ہوں اس شرط پر کہ تم میرے ان ساتھیوں کو خیبر کا راستہ دکھا دو۔“ میں نے ایسا ہی کیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر پہنچے اور اسے فتح کر لیا تو میں آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وہ بیس صاع عطا کر دیے، پھر میں مسلمان ہو گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3555]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 33، حدیث 3568»