الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. صلة بن زفر، عن خباب
صلہ بن زفر کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3692
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ، عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْخَيْلُ ثَلَاثٌ ؛ فَفَرَسٌ لِلرَّحْمَنِ، وَفَرَسٌ لِلْإِنْسَانِ، وَفَرَسٌ لِلشَّيْطَانِ، فَأَمَّا فَرَسُ الرَّحْمَنِ: فَمَا اتُّخِذَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَقُوتِلَ عَلَيْهِ أَعْدَاءُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَمَّا فَرَسُ الْإِنْسَانِ: فَمَا اسْتُبْطِنَ وَتُحُمِّلَ عَلَيْهِ، وَأَمَّا فَرَسُ الشَّيْطَانِ: فَمَا رُوهِنَ عَلَيْهِ وَقُومِرَ عَلَيْهِ.
سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑے تین قسم کے ہیں: ایک رحمٰن کا گھوڑا، ایک انسان کا گھوڑا، اور ایک شیطان کا گھوڑا۔ رحمٰن کا گھوڑا وہ ہے جو اللہ کے راستے میں رکھا جائے اور اس پر اللہ عزوجل کے دشمنوں سے جنگ کی جائے۔ انسان کا گھوڑا وہ ہے جس سے نسل حاصل کی جائے اور اس پر سواری اور بار برداری کی جائے۔ اور شیطان کا گھوڑا وہ ہے جس پر جوا اور شرط لگائی جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3692]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 80، حدیث 3707»