🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

103. أبو ظبيان الجنبي، عن أبي أيوب
ابوظبیان جنبی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4026
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْعَسَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ، قَالَ: غَزَا أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ بَلَدَ الرُّومِ، فَلَمَّا ثَقُلَ قَالَ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَاحْمِلُونِي مَعَكُمْ، فَإِذَا صَافَفْتُمُ الْعَدُوَّ فَادْفِنُونِي تَحْتَ أَقْدَامِكُمْ، فَإِنِّي مُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا أَنِّي عَلَى حَالِي هَذِهِ مَا حَدَّثْتُكُمْ بِهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
ابوظبیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے روم کے علاقے میں جہاد کیا، جب ان کی بیماری شدید ہو گئی تو فرمایا: جب میں فوت ہو جاؤں تو مجھے اپنے ساتھ اٹھا لے چلنا، اور جب تم دشمن کے مقابل صف بندی کرو تو مجھے اپنے قدموں کے نیچے دفن کر دینا، کیونکہ میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، اگر میں اس حال میں نہ ہوتا تو یہ حدیث تمہیں نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اس حال میں مرے کہ وہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4026]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 170، حدیث 4041»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4027
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ، عَنْ أَشْيَاخٍ لَهُمْ قَالُوا: كُنَّا مَعَ أَبِي أَيُّوبَ فِي أَرْضِ الرُّومِ فَمَرِضَ فَأَوْصَانَا: احْمِلُونِي حَتَّى إِذَا صَافَفْتُمُ الْعَدُوَّ ادْفِنُونِي تَحْتَ أَقْدَامِكُمْ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي مُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا لَوْلَا أَنِّي عَلَى هَذِهِ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ.
ابوظبیان رحمہ اللہ اپنے بزرگوں سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ روم کی سرزمین میں تھے، وہ بیمار ہو گئے تو انہوں نے ہمیں وصیت کی: مجھے اٹھا کر لے چلو، یہاں تک کہ جب تم دشمن کے مقابل صف باندھو تو مجھے اپنے قدموں کے نیچے دفن کر دینا۔ پھر فرمایا: میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں، اگر میں اس حال میں نہ ہوتا تو یہ تمہیں نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4027]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 171، حدیث 4042»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4028
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ السَّرَّاجُ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، قَالَ: أَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4028]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 171، حدیث 4043»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4029
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ، عَنْ أَشْيَاخِهِمْ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4029]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 171، حدیث 4044»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4030
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ، عَنْ أَشْيَاخِهِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4030]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 171، حدیث 4045»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں