الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. سفيان بن وهب، عن أبي أيوب
سفیان بن وہب کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4062
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ وَهْبٍ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرْسِلَ إِلَيْهِ بِطَعَامٍ مَعَ خَضِرَةٍ فِيهِ بَصَلٌ أَوْ كُرَّاثٌ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْكُلَ؟ قَالَ: لَمْ أَرَ فِيهِ أَثَرَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسْتَحْيِي مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ وَلَيْسَ بِمُحَرَّمٍ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ساگ کے ساتھ کھانا بھیجا گیا جس میں پیاز یا گندنا (لہسن جیسی ایک سبزی) تھا، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا) تو انہیں اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اثر (یعنی آپ کے کھانے کا نشان) نظر نہ آیا، تو انہوں نے اسے کھانے سے انکار کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہیں کھانے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اس میں آپ کا اثر نہیں دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ کے فرشتوں سے حیا کرتا ہوں، ورنہ یہ حرام نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4062]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 181، حدیث 4077»