الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. درهم أبو معاوية
سیدنا درہم ابومعاویہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4196
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ دِرْهَمٍ، أَنَّ دِرْهَمًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: جِئْتُكَ أَسْتَفْتِيكَ فِي الْغَزْوِ، قَالَ: لَكَ أُمٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَالْزَمْهَا.
سیدنا درہم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: میں آپ سے جہاد کے بارے میں فتویٰ لینے آیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہاری ماں (زندہ) ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسی کے ساتھ رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الدال/حدیث: 4196]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 229، حدیث 4211»