الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. عبيد بن رفاعة الزرقي، عن رافع
عبید بن رفاعہ زرقی کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4414
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: دَخَلْتُ يَوْمًا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُمْ قِدْرٌ تَفُورُ لَحْمًا، فَأَعْجَبَتْنِي شَحْمَةٌ فَأَخَذْتُهَا فَازْدَرَتُّهَا، فَاشْتَكَيْتُ عَلَيْهَا سَنَةً، ثُمَّ إِنِّي ذَكَرْتُهُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ فِيهَا نَفْسُ سَبْعَةِ أَنَاسِيَّ ثُمَّ مَسَحَ بَطْنِي فَأَلْقَيْتُهَا خَضْرَاءَ فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ مَا اشْتَكَيْتُ بَطْنِي حَتَّى السَّاعَةِ.
عبید بن رفاعہ زرقی رحمہ اللہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، اور ان کے پاس گوشت کی ایک دیگ ابل رہی تھی، تو مجھے ایک چربی کا ٹکڑا اچھا لگا تو میں نے اسے لے کر نگل لیا، تو میں ایک سال تک اس کی وجہ سے بیمار رہا، پھر میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں سات انسانوں کی جان تھی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیٹ پر ہاتھ پھیرا تو میں نے اسے سبز رنگ میں قے کر دیا، پس قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ بھیجا، اس کے بعد سے آج تک میرے پیٹ میں کبھی تکلیف نہیں ہوئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4414]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 282، حدیث 4429»