الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
170. زياد أبو الأغر النهشلي " كان ينزل البصرة "
سیدنا زیاد ابوالاغر نہشلی رضی اللہ عنہ، بصرہ میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5275
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ قَالَا: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، ثَنَا أَبُو الْهَيْثَمِ الْقَصَّابُ، ثَنَا غَسَّانُ بْنُ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَدِمَ بِبَعِيرٍ لَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ وَهُوَ مُحَمَّلٌ طَعَامًا، فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا أَعْرَابِيُّ، مَا تَحْمِلُ؟ قُلْتُ: أُجَهِّزُ قَمْحًا، فَقَالَ لِي: " مَا تُرِيدُ؟ " قُلْتُ: أُرِيدُ بَيْعَهُ، فَمَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: " أَحْسِنُوا مُبَايَعَةَ الْأَعْرَابِيِّ.
سیدنا زیاد ابوالاغر نہشلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: وہ اپنا ایک اونٹ لے کر مدینہ آئے جس پر غلہ لدا ہوا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملے اور فرمایا: ”اے دیہاتی! تم کیا لے کر آئے ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں گندم لایا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا کیا کرنا چاہتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں اسے بیچنا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”دیہاتی کے ساتھ اچھی طرح خرید و فروخت کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5275]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 266، حدیث 5294»