الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. سعد بن عمارة، ويقال: عمارة بن سعد أبو سعيد الزرقي الأنصاري
سیدنا سعد بن عمارہ رضی اللہ عنہ، انہیں عمارہ بن سعد ابوسعید زرقی انصاری بھی کہا گیا ہے
حدیث نمبر: 5402
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي تُرْضِعُ، وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ أَفَأَعْزِلُ عَنْهَا؟ فَقَالَ: مَا قُدِّرَ فِي الرَّحِمِ سَيَكُونُ.
ابوسعید زرقی (سعد بن عمارہ) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اشجع قبیلے کے ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میری بیوی دودھ پلاتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ حاملہ ہو، تو کیا میں عزل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ رحم میں مقدر ہو چکا ہے وہ ہو کر رہے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5402]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 32، حدیث 5421»