الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
265. سلمة بن أمية أخو يعلى بن أمية بن خلف الجمحي
سیدنا سلمہ بن امیہ رضی اللہ عنہ، یعلیٰ بن امیہ بن خلف جمحی کے بھائی
حدیث نمبر: 6334
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّهِيدُ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَفْوَانَ، عَنْ عَمَّيْهِ يَعْلَى، وَسَلَمَةَ ابْنَيْ أُمَيَّةَ قَالَا: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ وَمَعَنَا صَاحِبٌ لَنَا مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَقَاتَلَ رَجُلًا، فَعَضَّ الرَّجُلُ ذِرَاعَهُ، فَجَذَبَهَا مِنْ فِيهِ، فَسَقَطَتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- لِيَسْأَلَهُ الْعَقْلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يَنْطَلِقُ أَحَدُكُمْ إِلَى أَخِيهِ، فَيَعَضُّهُ عَضَّ الْفَحْلِ، أَوْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ، ثُمَّ يَأْتِي لِيَسْأَلَ الْعَقْلَ؟ لَا حَقَّ لَهَا ". فَأَبْطَلَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-.
امیہ کے دونوں بیٹے سیدنا یعلیٰ اور سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں نکلے، اور ہمارے ساتھ اہلِ مکہ میں سے ہمارا ایک ساتھی تھا، اس نے ایک شخص سے لڑائی کی، تو اس شخص نے اس کا بازو کاٹ لیا، اس نے اپنا بازو اس کے منہ سے کھینچا تو اس کے سامنے کے دو دانت گر گئے، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دیت مانگنے گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے پاس جائے اور اسے نر اونٹ کی طرح کاٹے، یا جس طرح نر اونٹ کاٹتا ہے، پھر دیت مانگنے آئے؟ اس کا کوئی حق نہیں۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باطل قرار دے دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6334]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 55، حدیث 6363»