الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. الوليد بن سليمان بن أبي السائب، عن القاسم
ولید بن سلیمان بن ابی سائب کی قاسم سے روایات
حدیث نمبر: 7878
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ، (ح) . وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي السَّائِبِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ لَحِقَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ فِي حُلَّةٍ إِزَارٍ وَرِدَاءٍ، قَدْ أَسْبَلَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْخُذُ بِنَاحِيَةِ ثَوْبِهِ، وَيَتَوَاضَعُ لِلهِ وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ حَتَّى سَمِعَهَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، فَالْتَفَتَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَحْمَسُ السَّاقَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ، إِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَحْسَنَ كُلَّ خَلْقِهِ يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُسْبِلِينَ "، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَفِّهِ تَحْتَ رُكْبَةِ نَفْسِهِ، فَقَالَ: " يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ، هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ "، ثُمَّ رَفَعَهَا، ثُمَّ وَضَعَهَا تَحْتَ ذَلِكَ فَقَالَ: " يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ "، ثُمَّ رَفَعَهَا، ثُمَّ وَضَعَهَا تَحْتَ ذَلِكَ فَقَالَ: " يَا عَمْرُو بْنَ زُرَارَةَ هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ اتنے میں سیدنا عمرو بن زرارہ انصاری رضی اللہ عنہ تہبند اور چادر کا جوڑا پہنے ہوئے ہم سے آ ملے، جو انہوں نے ٹخنوں سے نیچے لٹکا رکھا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑے کا کنارہ پکڑنے لگے اور اللہ کے سامنے عاجزی اختیار کرتے ہوئے فرمانے لگے: ”اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں، تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری باندی کا بیٹا ہوں۔“ یہاں تک کہ سیدنا عمرو بن زرارہ نے یہ بات سن لی، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا: یا رسول اللہ! میری پنڈلیاں پتلی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمرو بن زرارہ! اللہ عزوجل نے اپنی ہر مخلوق کو اچھا بنایا ہے۔ اے عمرو بن زرارہ! بیشک اللہ تہبند لٹکانے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی اپنے گھٹنے کے نیچے رکھی اور فرمایا: ”اے عمرو بن زرارہ! تہبند کی جگہ یہ ہے۔“ پھر اسے اٹھایا، پھر اس سے نیچے رکھا اور فرمایا: ”اے عمرو بن زرارہ! تہبند کی جگہ یہ ہے۔“ پھر اسے اٹھایا، پھر اس سے نیچے رکھا اور فرمایا: ”اے عمرو بن زرارہ! تہبند کی جگہ یہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7878]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 232، حدیث 7909»
حدیث نمبر: 7879
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، قَالَا: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي السَّائِبِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَكُونُ فِتْنَةٌ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا إِلَّا مَنْ أَحْيَاهُ اللهُ بِالْعِلْمِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک فتنہ ہو گا جس میں آدمی صبح مومن ہو گا اور شام کافر، سوائے اس کے جسے اللہ علم کے ذریعے زندہ رکھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7879]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 233، حدیث 7910»