الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب (أحاديث 10084–10095)
باب (احادیث 10084 تا 10095)
حدیث نمبر: 10094
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ يُسَلِّمُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ، وَقَدْ أَحْدَثَ أَنْ لَا تَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نماز میں بات چیت کر لیا کرتے تھے، ہم میں سے ایک دوسرے کو سلام کہہ دیتا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل اپنے امر میں سے جو چاہے نیا حکم نازل فرماتا ہے، اور اس نے یہ نیا حکم نازل فرمایا ہے کہ نماز میں بات نہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10094]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 112، حدیث 10130»
حدیث نمبر: 10095
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: خَرَجْتُ فِي حَاجَةٍ وَبَعْضُنَا يُسَلِّمُ عَلَى بَعْضٍ فِي الصَّلَاةِ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَسَلَّمْتُ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَقَالَ: إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک کام کے لیے نکلا جبکہ ہم نماز میں ایک دوسرے کو سلام کہہ دیا کرتے تھے، پھر جب میں واپس آیا تو میں نے سلام کیا تو آپ نے جواب نہ دیا اور فرمایا: ”بے شک نماز میں ایک مشغولیت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10095]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 112، حدیث 10131»