🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. سليمان بن يسار عن ابن عباس
سلیمان بن یسار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10711
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَرَأَى أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: أَتَدْرِي بُنَيَّ ابْنَ عَبَّاسٍ مِمَّاذَا أَتَوَضَّأُ؟ قَالَ: تَوَضَّأْتُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَكَلْتُهَا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا أُبَالِي مِمَّا تَوَضَّأْتَ، أَشْهَدُ لَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفَ لَحْمٍ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَمَا تَوَضَّأَ، قَالَ: وَكَانَ سُلَيْمَانُ حَاضِرًا ذَلِكَ مِنْهُمَا.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، اور (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بیٹے ابن عباس! کیا تم جانتے ہو میں کس وجہ سے وضو کر رہا ہوں؟ انہوں نے کہا: میں نے پنیر کے چند ٹکڑے کھائے تھے اس لیے وضو کیا۔ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ تم کس وجہ سے وضو کرتے ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دستی کا گوشت کھایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور وضو نہیں کیا۔ راوی کہتے ہیں: اور سلیمان اس وقت دونوں کے پاس موجود تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10711]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 311، حدیث 10757»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں