🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

119. طلحة بن نافع، عن ابن عباس
طلحہ بن نافع کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11230
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِمَاعَةَ الرَّمْلِيُّ (ح) ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْبَلْخِيُّ، قَالَا: ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ، ثَنَا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَدَ الْعَبَّاسَ ذَوْدًا مِنْ إِبِلٍ فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ فَبِتُّ عِنْدَهُ، وَكَانَتْ لَيْلَةَ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ كَثِيرٍ، فَتَوَسَّدْتُ الْوِسَادَةَ الَّتِي تَوَسَّدَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، وَأَقَلَّ هَرَاقَةَ الْمَاءِ، ثُمَّ قَامَ فَافْتَتَحَ الصَّلَاةَ، وَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ وَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخْلَفَ بِيَدِهِ، فَأَخَذَ بِأُذُنِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ " وَكَانَتْ مَيْمُونَةُ حَائِضًا فَقَامَتْ فَتَوَضَّأَتْ، ثُمَّ قَعَدَتْ خَلْفَهُ تَذْكُرُ اللهَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (میرے والد) عباس رضی اللہ عنہ سے چند اونٹوں کا وعدہ کیا تھا، تو (عباس رضی اللہ عنہ نے) مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں رات گزاری، اور یہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی باری کی رات تھی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر بعد (نیند سے) کھڑے ہوئے تو میں نے وہی تکیہ سر کے نیچے رکھ لیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کے نیچے رکھا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور وضو کیا، مکمل اور اچھی طرح وضو کیا مگر پانی کم استعمال کیا، پھر کھڑے ہو کر نماز شروع کر دی، میں نے بھی وضو کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پیچھے کر کے میرا کان پکڑا اور مجھے اپنی دائیں طرف کھڑا کر دیا۔ اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا حیض کی حالت میں تھیں، وہ اٹھیں، وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرنے لگیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11230]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 135، حدیث 11277»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں