الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
326. واهب بن عبد الله، عن عبد الله بن عمرو
واہب بن عبداللہ کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13731
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ وَاهِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يُصَلِّي أَحَدُكُمْ وَثَوْبُهُ عَلَى أَنْفِهِ، فَإِنَّ ذَلِكَ خَطْمُ الشَّيْطَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اس حال میں نماز نہ پڑھے کہ اس کا کپڑا اس کی ناک پر ہو، کیونکہ یہ شیطان کی نکیل ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13731]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 54، حدیث 134»
حدیث نمبر: 13732
حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي [ أَبِي وَثِيمَةُ بْنُ] مُوسَى، قَالَ: ثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى الْخَوْلَانِيُّ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ، عَنْ وَاهِبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَطْعَمَ أَخَاهُ حَتَّى يُشْبِعَهُ، وَسَقَاهُ مِنَ الْمَاءِ حَتَّى يَرْوِيَهُ، بَاعَدَهُ اللهُ مِنَ النَّارِ سَبْعَ خَنَادِقَ، مَا بَيْنَ كُلِّ خَنْدَقٍ مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کو کھانا کھلایا یہاں تک کہ اسے سیر کر دیا، اور اسے پانی پلایا یہاں تک کہ اسے سیراب کر دیا، اللہ اسے جہنم سے سات خندقوں کی دوری پر رکھے گا، ہر خندق کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13732]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 54، حدیث 135»