الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
377. العباس بن سهل بن سعد الساعدي، عن ابن الزبير
عباس بن سہل بن سعد ساعدی کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13880
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلَطِيُّ، وَأَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: دَثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، عَلَى مِنْبَرِ مَكَّةَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: لَوْ أَنَّ ابْنَ آدَمَ أُعْطِيَ وَادِيًا مِنْ ذَهَبٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَانِيًا، وَلَوْ أُعْطِيَ ثَانِيًا أَحَبَّ إِلَيْهِ ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ.
عباس بن سہل بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو مکہ کے منبر پر اپنے خطبے میں یہ فرماتے سنا: اے لوگو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”اگر ابن آدم کو سونے کی ایک وادی دے دی جائے تو وہ دوسری کی خواہش کرے گا، اور اگر دوسری مل جائے تو تیسری کی خواہش کرے گا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور اللہ اسی کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13880]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 115، حدیث 283»