الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
509. مصعب بن سعد بن أبي وقاص، عن عدي بن حاتم
مصعب بن سعد بن ابی وقاص کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14290
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالُوا: ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، أَنَا غُطَيْفُ بْنُ أَعْيَنَ، مِنْ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي عُنُقِي صَلِيبٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: يَا عَدِيُّ اطْرَحْ هَذَا الْوَثَنَ مِنْ عُنُقِكَ، فَطَرَحْتُهُ فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقْرَأُ سُورَةَ بَرَاءَةٌ فَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا، فَقُلْتُ: إِنَّا لَسْنَا نَعْبُدُهُمْ، فَقَالَ: " أَلَيْسَ يُحَرِّمُونَ مَا أَحَلَّ اللهُ فَتُحَرِّمُونُهُ، وَيُحِلُّونَ مَا حَرَّمَ اللهُ فَتَسْتَحِلُّونَهُ؟ " قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: " فَتِلْكَ عِبَادَتُهُمْ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میری گردن میں سونے کی ایک صلیب تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عدی! اس بت کو اپنی گردن سے اتار پھینکو۔“ میں نے اسے اتار پھینکا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ براءت پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”انہوں نے اپنے عالموں اور راہبوں کو اللہ کے سوا رب بنا لیا“ [سورۃ التوبہ: 31] یہاں تک کہ اس سے فارغ ہوئے۔ میں نے عرض کیا: ہم تو ان کی عبادت نہیں کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ایسا نہیں کہ وہ جو چیز اللہ نے حلال کی اسے حرام کر دیتے ہیں تو تم بھی اسے حرام سمجھ لیتے ہو، اور جو چیز اللہ نے حرام کی اسے حلال کر دیتے ہیں تو تم بھی اسے حلال سمجھ لیتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس یہی ان کی عبادت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14290]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 92، حدیث 218»
حدیث نمبر: 14291
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ غُطَيْفِ بْنِ أَعْيَنَ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَحْوِهِ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اسی جیسی حدیث بیان کرتے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14291]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 92، حدیث 219»