سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ: مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ
باب: حائضہ کو چمٹانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 373
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَائِشَةَ، قالت: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَأْمُرُ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا أَنْ تَشُدَّ إِزَارَهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم بیویوں میں سے کسی کو جب وہ حائضہ ہوتی حکم دیتے کہ وہ اپنا ازار باندھ لے، پھر آپ اس سے چمٹتے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 373]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”جب ہم (ازواج مطہرات) میں سے کوئی حیض والی حالت میں ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے حکم دیتے کہ وہ اپنا ازار باندھ لے، پھر آپ اس کے ساتھ لیٹ جاتے۔“ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 373]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 286 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی تہبند باندھنے کی جگہ سے اوپر کے حصے سے لذت حاصل کرتے یعنی جماع کے علاوہ سب کچھ کرتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 374
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قالت: كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا حَاضَتْ،" أَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَتَّزِرَ ثُمَّ يُبَاشِرُهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم سے کوئی جب حائضہ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس سے چمٹتے۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 374]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”ہم (ازواج مطہرات) میں سے کسی کو حیض آنے لگتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے حکم دیتے کہ وہ ازار باندھ لے، پھر آپ اس کے ساتھ لیٹ جاتے۔“ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 374]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 287 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح