🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

590. عم خارجة بن الصلت يقال: اسمه علاقة بن صحار
سیدنا خارجہ بن صلت رضی اللہ عنہ کے چچا، کہا جاتا ہے کہ ان کا نام علاقہ بن صحار تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14581
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ، أَنَّ عَمًّا لَهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَ، فَلَمَّا رَجَعَ مَرَّ بِهِ عَلَى أَعْرَابِيٍّ مَجْنُونٍ مُوثَقٍ بِالْحَدِيدِ فَقَالَ لَهُ بَعْضُهُمْ: أَعِنْدَكَ شَيْءٌ نُدَاوِيهِ فَإِنَّ صَاحِبَكَ قَدْ جَاءَ بِخَيْرٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَرَقَيْتُهُ بِأُمِّ الْكِتَابِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ فَبَرَأَ فَأَعْطَوْنِي مِائَةَ شَاةٍ، فَلَمْ آخُذْهَا حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: قُلْتَ غَيْرَ هَذَا؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: " كُلْهَا بِاسْمِ اللهِ، فَلَعَمْرِي لَمَنْ أَكَلَ بِرُقْيَةِ بَاطِلٍ، لَقَدْ أَكَلْتَ بِرُقْيَةِ حَقٍّ ".
خارجہ بن صلت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے ایک چچا (رضی اللہ عنہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا، جب وہ واپس لوٹے تو ان کا گزر ایک دیوانے دیہاتی پر ہوا جو لوہے (کی زنجیروں) میں جکڑا ہوا تھا، ان لوگوں میں سے کسی نے ان سے کہا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے جس سے ہم اس کا علاج کریں؟ کیونکہ تمہارے یہ صاحب (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) خیر لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہاں۔ وہ کہتے ہیں: میں نے تین دن، ہر دن دو مرتبہ ام الکتاب (سورۃ فاتحہ) پڑھ کر دم کیا تو وہ شفایاب ہو گیا، انہوں نے مجھے سو بکریاں دیں، میں نے وہ نہیں لیں یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اس کے علاوہ کچھ اور بھی کہا؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کھا لو، اللہ کا نام لے کر، میری جان کی قسم! جس نے باطل دم سے کچھ کھایا، تم نے تو حق دم سے کھایا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14581]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 190، حدیث 509»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں