🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

704. نسبة عياض
سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ کا نسب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15075
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُحَمَّدٍ الْيَزِيدِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ، كَاتِبُ الْوَاقِدِيِّ، عَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ: عِيَاضُ بْنُ غَنْمِ بْنِ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي شَدَّادِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ هِلَالِ بْنِ ضَبَّةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ فِهْرِ، أَسْلَمَ عِيَاضٌ قَدِيمًا قَبْلَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَشَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ، وَكَانَ بِالشَّامِ مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، فَلَمَّا حَضَرَتْ أَبَا عُبَيْدَةَ الْوَفَاةُ وَلَّى أَبُو عُبَيْدَةَ عِيَاضَ بْنَ غَنْمٍ عَمَلَهُ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ، فَأَقَرَّهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى عَمَلِهِ حَتَّى مَاتَ، وَكَانَ عِيَاضٌ رَجُلًا صَالِحًا سَمْحًا، مَاتَ يَوْمَ مَاتَ وَمَا لَهُ مَالٌ، وَلَا عَلَيْهِ دَيْنٌ لِأَحَدٍ، وَتُوُفِّيَ بِالشَّامِ سَنَةَ عِشْرِينَ وَهُوَ ابْنُ سِتِّينَ"
واقدی کہتے ہیں: عیاض بن غنم بن زہیر بن ابی شداد بن ربیعہ بن ہلال بن ضبہ بن حارث بن فہر۔ سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ نے صلح حدیبیہ سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا، اور حدیبیہ میں شریک ہوئے، وہ شام میں سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ جب سیدنا ابوعبیدہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے سیدنا عیاض بن غنم کو اپنے عہدے پر مقرر کر دیا، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں اسی عہدے پر برقرار رکھا یہاں تک کہ وہ فوت ہو گئے۔ سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ نیک اور سخی آدمی تھے، جس دن ان کی وفات ہوئی تو نہ ان کے پاس کوئی مال تھا اور نہ کسی کا قرض ان کے ذمے تھا۔ وہ شام میں سن بیس ہجری میں ساٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15075]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 366، حدیث 1005»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15076
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: " تُوُفِّيَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَاسْتَخْلَفَ ابْنَ عَمِّهِ عِيَاضَ بْنَ غَنْمٍ الْفِهْرِيَّ ".
زہری کہتے ہیں: ”سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو انہوں نے اپنے چچا زاد بھائی سیدنا عیاض بن غنم فہری رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15076]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 366، حدیث 1006»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں