🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

755. ضمرة بن حبيب، عن عوف بن مالك
ضمرہ بن حبیب کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15210
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، ثَنَا أَبُو حَيْوَةَ شُرَيْحُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنِي أَبُو عَدِيٍّ أَرْطَأَةُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَوْفُ، اعْدُدْ سِتًّا بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ، أَوَّلُهُنُّ مَوْتِي، ثُمَّ الَّتِي تَلِيهَا فَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ مَنْزِلٌ تَنْزِلُهُ أُمَّتِي مِنَ الشَّامِ يُفْنِيهِمْ فِيهِ مُوتَانٌ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ، ثُمَّ الَّتِي تَلِيهَا يَفِيضُ الْمَالُ فِيكُمْ حَتَّى يُعْطَى الرَّجُلُ مِائَةَ دِينَارٍ فَيَظَلَّ يَسْخَطُهَا، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهَا فِتْنَةٌ تَقَعُ فِيكُمْ لَا يَبْقَى بَيْتٌ عَرَبِيٌّ إِلَّا دَخَلَتْهُ، ثُمَّ الَّتِي تَلِيهَا يُصَالِحُكُمْ بَنُو الْأَصْفَرِ صُلْحًا يَجْتَمِعُونَ عِنْدَ آخِرِهِ ثَمَانِينَ غَايَةً تَحْتَ كُلِّ غَايَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عوف! قیامت سے پہلے چھ چیزیں شمار کرو، پہلی: میری موت، پھر اس کے بعد بیت المقدس کی فتح، پھر اس کے بعد ایک ایسی جگہ جہاں میری امت شام میں اترے گی، وہاں ایک وبا انہیں بکریوں کی وبا کی طرح ختم کر دے گی، پھر اس کے بعد تم میں مال کی اتنی فراوانی ہو گی کہ آدمی کو سو دینار دیے جائیں گے تو وہ اسے بھی ناکافی سمجھے گا، پھر اس کے بعد تم میں ایک فتنہ برپا ہو گا جو عرب کے ہر گھر میں داخل ہو گا، پھر اس کے بعد بنو اصفر تم سے صلح کریں گے جس کے آخر میں اسّی جھنڈوں تلے جمع ہوں گے، ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار فوجی ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15210]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 64، حدیث 119»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں