🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. أبو العالية، عن ابن عباس، عن الفضل
ابوالعالیہ کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15833
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَخِيهِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَاةَ الْعَقَبَةِ: " هَاتِ الْتَقِطْ لِي " فَالْتَقَطْتُ لَهُ سَبْعَ حَصَيَاتٍ حَصَى الْحَذْفِ، فَلَمَّا وَضَعَهُنَّ فِي كَفِّهِ قَالَ: " بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ، بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ، إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ، إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِالْغُلُوِّ فِي الدِّينِ.
وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ عَوْفٍ مِنْهُمْ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، " فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَخِيهِ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ جَعْفَرٍ، إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ".
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ کی صبح مجھ سے فرمایا: ”جاؤ، میرے لیے کنکریاں چن لاؤ۔“ میں نے آپ کے لیے سات چھوٹی کنکریاں چنیں، جب میں نے انہیں آپ کی ہتھیلی میں رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی ہی کنکریوں سے (رمی کرو)، ایسی ہی کنکریوں سے۔ دین میں غلو (حد سے تجاوز) سے بچو، غلو سے بچو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ دین میں غلو کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے۔“
یہ حدیث عوف سے کئی راویوں نے بیان کی ہے، جن میں سفیان ثوری بھی شامل ہیں، مگر ”ابن عباس عن أخيه“ کے الفاظ کے ساتھ صرف جعفر بن سلیمان نے روایت کی ہے، اور جعفر سے صرف عبدالرزاق نے یہ روایت کی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15833]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 289، حدیث 742»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں