🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

75. أبو بكر بن بشير، عن كعب بن عجرة
ابوبکر بن بشیر کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16410
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي جَمِيلَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ عَلَيْكَ أُمَرَاءُ، مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَا أَنَا مِنْهُ، وَلَا يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لَحْمٌ وَلَا دَمٌ نَبَتَا مِنْ سُحْتٍ، كُلُّ لَحْمٍ وَدَمٍ نَبَتَا مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِمَا، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ غَادِيَانِ رَائِحَانِ ؛ فَغَادٍ فِي فِكَاكِ رَقَبَتِهِ فَمُعْتِقُهَا وَغَادٍ فَمُوبِقُهَا، يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ، الصَّلَاةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم پر ایسے حکمران ہوں کہ جو ان کے پاس جائے اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور وہ حوض پر نہیں آئے گا۔ اور جو ان کے پاس جائے مگر ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔ اے کعب بن عجرہ! حرام کمائی سے پلا ہوا گوشت اور خون کبھی جنت میں داخل نہیں ہو گا، جو بھی گوشت اور خون حرام کمائی سے پلا ہو، آگ اس کی زیادہ حق دار ہے۔ اے کعب بن عجرہ! لوگ صبح و شام دو طرح کے ہیں: ایک وہ جو اپنی گردن آزاد کروانے میں لگا ہے تو اسے آزاد کروانے والا ہے، اور دوسرا وہ جو اسے ہلاک کرنے والا ہے۔ اے کعب بن عجرہ! نماز دلیل ہے، اور روزہ ڈھال ہے۔“
”اے کعب بن عجرہ! لوگ صبح و شام دو طرح کے ہیں: ایک وہ جو اپنی گردن آزاد کروانے میں لگا ہے تو اسے آزاد کروانے والا ہے، اور دوسرا وہ جو اسے ہلاک کرنے والا ہے۔“
”اے کعب بن عجرہ! نماز دلیل ہے، اور روزہ ڈھال ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16410]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 162، حدیث 361»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں