الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. مالك بن بحينة الأزدي أبو عبد الله " وبحينة أمه، وهي بحينة بنت الحارث بن المطلب بن عبد مناف، أخت عبيدة بن الحارث، وهو مالك بن سعيد بن القشب من أزد شنوءة "
سیدنا مالک بن بحینہ ازدی، ابوعبداللہ، رضی اللہ عنہ، بحینہ ان کی والدہ کا نام ہے، وہ بحینہ بنت حارث بن مطلب بن عبد مناف، عبیدہ بن حارث کی بہن ہیں، اور وہ مالک بن سعید بن قشب ازدِ شنوءہ سے ہیں
حدیث نمبر: 16712
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِي الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَالِكِ ابْنِ بُحَيْنَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يُصَلِّي وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَكَلَّمَهُ بِشَيْءٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَحَطْنَا بِهِ نَقُولُ: مَاذَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قَالَ: يُوشِكُ أَنْ يُصَلَّى الصُّبْحُ أَرْبَعًا.
سیدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہوا جو نماز پڑھ رہا تھا، حالانکہ نماز کھڑی ہو چکی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کچھ کہا جس کا مجھے علم نہیں، پھر جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے انہیں گھیر لیا اور پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ لوگ فجر کی نماز چار رکعت پڑھنے لگیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16712]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 298، حدیث 663»