🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

123. أبو بردة بن أبي موسى، عن معاوية
ابوبردہ بن ابی موسیٰ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16890
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ يَتَضَوَّرُ وَقَرْحُهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي أَنِّي لَا أَجِدُ مَا تَرَى، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا مِنْ أَذًى يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ فِي جَسَدِهِ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةً لِخَطَايَاهُ.
ابوبردہ بن ابی موسیٰ اشعری رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، وہ تکلیف سے کروٹیں بدل رہے تھے اور ان کے دونوں کندھوں کے درمیان زخم تھا، تو انہوں نے فرمایا: مجھے یہ پسند نہیں کہ جو تم دیکھ رہے ہو وہ مجھے نہ ہو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مومن کو جو بھی تکلیف اس کے جسم میں پہنچتی ہے وہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16890]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 359، حدیث 841»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16891
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْوَادِعِيُّ الْقَاضِي، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، وَبِظَهْرِهِ قُرْحَةٌ وَهُوَ يَتَأَوَّهُ مِنْهَا تَأَوُّهًا شَدِيدًا، فَقُلْتُ: أَكُلُّ هَذَا مِنْ هَذِهِ؟ فَقَالَ: مَا يَسُرُّنِي أَنَّ هَذَا التَّأَوُّهَ لَمْ يَكُنْ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًى فِي جَسَدِهِ إِلَّا كَانَ كَفَّارَةً لِخَطَايَاهُ، وَهَذَا أَشَدُّ الْأَذَى.
ابوبردہ بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، ان کی پیٹھ پر ایک زخم تھا اور وہ اس کی وجہ سے بہت زیادہ کراہ رہے تھے، تو میں نے عرض کیا: کیا یہ سب اسی تکلیف کی وجہ سے ہے؟ انہوں نے فرمایا: مجھے یہ پسند نہیں کہ یہ کراہنا نہ ہوتا۔ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس مسلمان کو بھی اس کے جسم میں کوئی تکلیف پہنچے وہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے،“ اور یہ سب سے شدید تکلیف ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16891]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 359، حدیث 842»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں