الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
426. مسعود أبو محمد الأنصاري ثم الخزرجي بدري
سیدنا مسعود ابومحمد انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 17917
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: أَبُو مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ وَاسْمُهُ مَسْعُودُ بْنُ أَوْسِ بْنِ أَصْرَمَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ غَنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: بدر میں شریک ہونے والے انصار میں سے، بنو خزرج میں سے، پھر بنو نجار میں سے، ابومحمد انصاری بھی تھے جن کا نام مسعود بن اوس بن اصرم بن زید بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17917]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 331، حدیث 786»
حدیث نمبر: 17918
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْمَعَافِرِيُّ، عَنْ مَوْلًى لِرُفَيْعِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَجُلًا، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى جَارِيَةً بَرْبَرِيَّةً بِمِائَتَيْ دِينَارٍ، فَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي مُحَمَّدٍ الْبَدْرِيِّ - مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ بَدْرِيًّا - فَوَهَبَ لَهُ الْجَارِيَةَ الْبَرْبَرِيَّةَ، فَلَمَّا جَاءَتْهُ قَالَ: هَذِهِ مِنَ الْمَجُوسِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُمْ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا. فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ رَجُلًا، فَحَدَّثَنِي أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عَمًّا لَهُ مَاتَ بِالْمَغْرِبِ وَكَانَ بَدْرِيًّا.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک آدمی نے دو سو دینار میں ایک بربر لونڈی خریدی، پھر اسے سیدنا ابومحمد بدری رضی اللہ عنہ - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، بدری صحابی - کی طرف بھیج دیا اور وہ بربر لونڈی انہیں ہبہ کر دی، جب وہ ان کے پاس آئی تو انہوں نے فرمایا: ”یہ ان مجوس میں سے ہے جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور جو شرک کرتے ہیں۔“
راوی کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث ایک آدمی کو سنائی تو اس نے مجھے بتایا کہ یحییٰ بن سعید نے اسے بتایا کہ ان کا ایک چچا مغرب میں فوت ہوا اور وہ بدری صحابی تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17918]
راوی کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث ایک آدمی کو سنائی تو اس نے مجھے بتایا کہ یحییٰ بن سعید نے اسے بتایا کہ ان کا ایک چچا مغرب میں فوت ہوا اور وہ بدری صحابی تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17918]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 332، حدیث 787»